امارات نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 5 ملین ڈالر مختص کردیئے

اتوار 4 فروری 2024 09:00

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2024ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے 5 ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔

(جاری ہے)

امارات الیوم کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (انروا) چیف کوآرڈینیٹر سیگرڈ کاگ کی غزہ میں تعمیر نو کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فلاحی منصوبے میں امارات کی جانب سے5ملین ڈالر کا تعاون دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ پٹی کے لیے جو انسانی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے امارات اس کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ غزہ پٹی کے مصیبت زدگان کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔