کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا‘ قاری اعظم حسین

کشمیرہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے‘ رہنما جے یو آئی

پیر 5 فروری 2024 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) جمعیت علما اسلام( س) کے مرکزی سالار وامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا،کشمیرہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، کشمیر پاکستان اور پاکستان کشمیر ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہو ں نے امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی مولانا ایوب خان ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی قاری واحد بخش قاری رحمت اللہ لاشاری انجینئر خالد ٹیپو عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہو ں نے کہاکہ ظلم پھرظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے یہ بات افغانستان کی آزادی اور نہتے فلسطینیوں کی یلغار سے ظاہر ہے ،جمعیت کے منشور میں یہ بات شامل ہے کہ ہر ظالم سے بغاوت اور ہر مظلوم کی حمایت ہم اپنے اسی منشور کے تحت مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گے اور پانچ فروری کو یوم آزادی کشمیر کے طور پر منارہے ہیں۔