باشعور ووٹر آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب کروائیں ،رانا محمد حیات

پیر 5 فروری 2024 16:00

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 134 رانا محمد حیات خاں نے بدر کالونی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باشعور ووٹر آٹھ فروری کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیںامیدواران منتخب ہوکر ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے معروف شخصیت طاہر ستار وڑائچ کی دعوت پر رانا حیات خاں تشریف لائے مسلم لیگ ن کے حامیوں نے زبردست نعرے بازی کی اس موقع پرمیونسپل کمیٹی پتوکی کے سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد رشید،سابقہ کونسلر حاجی محمد آصف سعید،دیگر موقع پر موجود تھے۔