وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام غیر قانونی بھارتی قبضے سے نجات حاصل کر سکیں گے ،تحصیلدار ڈھاڈر میر لیاقت علی جتوئی

پیر 5 فروری 2024 23:00

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی آفس کچھی ڈھاڈر میں تحصیلدار ڈھاڈر میر لیاقت علی جتوئی کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف محکموں کے ضلعی آفیسران شریک تھے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز قومی و کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے شرکاء سے تحصیلدار ڈھاڈر میر لیاقت علی جتوئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کے طور پر ملک بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد کشمیری عوام کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ جدوجہد آزادی کشمیر کی بھرپور حمایت کرتی ہے کشمیری بھائیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام غیر قانونی بھارتی قبضے سے نجات حاصل کر سکیں گے برصغیر کی تقسیم کے وقت بھارت نے ریاست جموں و کشمیر کا غیر قانونی الحاق کرلیا اقوام متحدہ نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے آزادانہ رائے شماری کرانے کا وعدہ کیا مگر غاصب بھارت ان قراردادوں سے روح گردانی کرچکا ہے اور روزانہ نہتے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے رہا ہے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ بھارتی چنگل سے آزادی کے خواب کی تعبیر تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔