لاڑکانہ:عوامی اتحاد کی جانب سے کوٹ داراب خان عباسی سے اللہ آباد ٹاور تک ریلی کا نکالی انعقاد

پیر 5 فروری 2024 23:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) لاڑکانہ عوامی اتحاد کی جانب سے کوٹ داراب خان عباسی سے اللہ آباد ٹاور تک ریلی نکالی گئی۔ریلی میں این اے 195 کے امیدوار عوامی اتحاد کے کنوینر ڈاکٹر صفدر عباسی،این اے 194 کے جے یو آئی رہنما راشد محمود سومرو نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پی ایس 12 جی ڈی اے رہنما معظم علی عباسی،پی ایس 11 کے امیدوار کاظم علی عباسی نے شرکت کی۔

ق لیگ کے رہنما بابو سرور سیال ،پی ٹی آئی رہنما دادا اللہ بخش انڑ،چیئرمین جیئے سندھ محاذ ریاض چانڈیو، علی حسن ڈاہانی،سانول خان انڑ نے شرکت کی، ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں عوامی اتحاد کے کارکن اور رہنماؤں نے شرکت کی۔دوسری جانب آزاد امیدوار کریم داد مری نے پی ایس 11 کے امیدوار کاظم علی عباسی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا۔