سرگودھا میں الیکشن کے موقع پر دو بڑے خاندانوں میں 27 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

منگل 6 فروری 2024 11:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) سرگودھا میں الیکشن کے موقع پر دو بڑے خاندانوں میں 27 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی جس کے لئے معززین نے صلح کی تقریب میں دونوں سرکردہ افراد کو بغلگیر کروا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے این اے 82 میں الیکشن کے موقع پر علاقہ کے چک 13 جنوبی کے سندھو اور ساہی گروپوں میں27 سال سے جاری دشمنی دوستی میں بدل گئی جہاں سابق ایم پی فخر سندھو مرحوم اور سابق ایم پی اے زاہد سندھو مرحوم کے خاندان اور چوہدری خاور ساہی فیملی کے درمیان 1997 سے دشمنی چلی آرہی تھی جن کے مابین صلع کی دعائیہ تقریب میں معززین چوہدری ارشاد احمد،چوہدری اظہر حیات،چوہدری مقصود احمد،رانا محمد افضل حنیف اور چوہدری رضوان نے دونوں گھرانوں کے سرکردہ افراد کو بغلگیر کروا دیا جس میں امیدوار صوبائی اسمبلی منصور اعظم سندھو،چوہدری شاہد احمد سندھو بھی شریک تھے۔