خواتین مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گی، دانیال چوہدری

منگل 6 فروری 2024 20:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و حلقہ این اے 57 سے امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گی، مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی میں خواتین کو بہترین سفری سہولیات فراہم کیں، اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے مزید منصوبے شروع کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 30 میں مسلم لیگ (ن )شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری گل آفرین کی طرف سے خواتین کی منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ خواتین 8 فروری کو اپنا ووٹ شیر کو دیں، ہم عوام کے لئے بہترین منصوبے لائیں گے، ہماری حکومت ورکنگ خواتین کے لئے بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔

کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 18 کے امیدوار سجاد خان نے کہا کہ قائد میاں نواز شریف راولپنڈی کے عوام کا درد دل رکھتے ہیں ،میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کرے گا، ملک کی ترقی کا سفر جہاں سازش کےذریعے ختم کیا گیا تھا ہم وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے، خواتین مسلم لیگ (ن )کوووٹ دیں اور ہمارے امیدواروں کو کامیاب کرائیں ۔