ضلع اورکزئی میں179 میںسی17 حساس ترین پولنگ سٹیشنز قرار

منگل 6 فروری 2024 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) قبائلی ضلع اورکزئی پی کے 94 این اے 36 انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق 2لاکھ 30 ہزار 109 رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 179 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 17 حساس ترین اور 162 حساس ہیں، ماموزئی قبیلے کے لئے 21 پولنگ اسٹیشنز کوہاٹ میں قائم کئے جائیں گی اور 1757 عملہ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اورکزئی ظفراللہ خان نے میڈیا سے بات گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے اورکزئی حلقہ پی کے 94 اور این اے 36 ہنگو/ اورکزئی کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ضلع اورکزئی میں کل 2لاکھ 30 ہزار 109 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن کیلئے 179 میل و فی میل مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جس میں 266 میل بوتھ اور 232 فی میل بوتھ ہونگے ۔ان میں 1026 مرداور 731 خواتین عملہ ڈیوٹیاں سرانجام دیگی۔