جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام کے داخلوں کی آخری تاریخ 17 فروری مقرر

بدھ 7 فروری 2024 11:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2024ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر کے 17 فروری مقرر کی گئی ہے ۔ پرنسپل کمیونٹی کالج پروفیسرڈاکٹر محمد انجم ضیانے بتایا کہ داخلہ فارم کمیونٹی کالج آفس پارس یا اولڈ زوآلوجی ڈیپارٹمنٹ مین کیمپس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں یا ایڈمشن فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بی ایس سی (آنرز)، ایم اے، ایم ایس سی کے ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ بی ایڈ میں داخلے کےلئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داخلے کے خواہشمند طلبہ ایک ہزار روپے کا بینک چالان واؤچر اکاؤنٹ آفس مین کیمپس سے حاصل کر کے بینک میں جمع کروائیں۔نہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کے لئے9330303۔041 ایکسٹینشن5001 پارس 9200161۔041 ایکسٹینشن 3320 مین کیمپس پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :