انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری

بارہویں جماعت کے امتحانات 20مئی اور گیارہویں کے 15جون سے شروع، عیدالاضحی کی تعطیلات بھی شامل

جمعرات 7 مئی 2026 16:35

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2026ء) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026ء کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ۔ جس کے مطابق بارہویں جماعت کے امتحانات 20مئی جبکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات 15جون سے شروع ہوں گے۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کے پہلے پرچوں میں سائیکالوجی، ہوم اکنامکس اور اپلائیڈ سائنسز شامل ہوں گے۔

امتحانی شیڈول کے تحت طلبہ مختلف مضامین کے امتحانات مرحلہ وار دیں گے۔

(جاری ہے)

امتحانی شیڈول میں عیدالاضحی کی تعطیلات بھی شامل کی گئی ہیں، جس کے مطابق 26مئی سے 31مئی تک امتحانات نہیں ہوں گے اور ان دنوں میں عید کی چھٹیاں ہوں گی۔بارہویں جماعت (انٹر پارٹ ٹو)کا آخری پرچہ 12جون کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا جبکہ گیارہویں جماعت (انٹر پارٹ ون)کا آخری پرچہ 8 جولائی کو کمپیوٹر سائنس کا ہوگا۔بورڈ حکام کے مطابق تحریری امتحانات کے بعد پریکٹیکل امتحانات کا سلسلہ 10جولائی سے شروع ہو کر 18 اگست تک جاری رہے گا۔امتحانی بورڈز نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں اور اوقات کے مطابق امتحانی مراکز میں پہنچیں اور رول نمبر سلپس سمیت تمام ضروری دستاویزات اپنے ہمراہ رکھیں۔