گوگل نے ڈوڈل پر پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس کی تصویر لگا کر انتخابات کی اہمیت کو اجاگرکیا

جمعرات 8 فروری 2024 14:42

گوگل نے ڈوڈل پر پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس کی تصویر لگا کر انتخابات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل پر پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس کی تصویر لگا کر انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کیا ،صوبائی دارالحکومت لاہور میں ووٹرز کا جوش و خروش عروج پر ،شہریوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشنوں کا رخ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں الیکشن کی گہما گہمی کے موقع پر گوگل نے ڈوڈل پر پاکستان کا جھنڈا اور بیلٹ بکس کی تصویر لگا کر انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کر دیا ۔

ووٹرز نے پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی پولنگ سٹیشنوں کی طرف جانا شروع کیا ۔ مشترکہ پولنگ سٹیشنز پر فیملیز کی بڑی تعداد بھی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دکھائی دی۔ حلقہ این اے 122 میں ایک بزرگ خاتون نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ جمہوریت کا حسن ہے کہ ووٹ ہر صورت ڈالا جائے، سب کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنا چاہئے، یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا راستہ ہے، ووٹ سے ہی ملک کی تقدیر بدلے گی۔