ملتان میں خواتین پولنگ اسٹیشن پرمرد اہلکار تعینات

جمعرات 8 فروری 2024 16:01

ملتان میں خواتین پولنگ اسٹیشن پرمرد اہلکار تعینات
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 کے پولنگ اسٹیشن 118 میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر مرد اہلکار تعینات کردیے گئے۔

(جاری ہے)

خاتون پولنگ ایجنٹ کے مطابق خواتین پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے لیے پولیس خاتون اہلکار بھی نہیں دی گئی۔خواتین پولنگ ایجنٹ نے کہاکہ مرد اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشن کے اندر خاتون اہلکار نہیں ۔