این اے 97 ، ہمایوں اخترخان نے لیگی امیدوارپردھاندلی کا الزام لگا دیا ، پولنگ روک دی گئی

جمعرات 8 فروری 2024 21:07

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر نے (ن) لیگی امیدوار پر دھاندلی کے الزامات عائد کردیئے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہمایوں اختر خان نی(ن)لیگ کے امیدوار علی گوہر بلوچ پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ہمایوں اختر کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر این اے 97 کے پولنگ اسٹیشن 223 اور 224 پر پولنگ روک دی گئی۔دونوں پولنگ اسٹیشن مسلم لیگ(ن)کے امیدوار علی گوہر بلوچ کے آبائی گاؤں میں ہیں، پولنگ رکنے کے بعد پولیس اور فوج کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔