سراج الحق دیر،لیاقت بلوچ لاہور،اسداللہ بھٹو، حافظ نعیم،محمد حسین محنتی کراچی اور کاشف شیخ نے لاڑکانہ میں ووٹ کا سٹ کیا

جمعرات 8 فروری 2024 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) جماعت اسلامی امیر سراج الحق سمیت مرکزی اور صوبائی قیادت نے 08 فروری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، الیکشن سیل جماعت اسلامی سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرکزی امیر سراج الحق نے اپنے آبائی حلقے این اے 6 لوئر دیر،مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ این اے 123 لاہور،حافظ نعیم الرحمن این ای250 کراچی،اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ اور محمد حسین محنتی نے کراچی جبکہ سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے لاڑکانہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔