امیر حیدر خان ہوتی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی

جمعہ 9 فروری 2024 13:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔