قومی اسمبلی کے حلقہ این اے91 بھکر ون سے آزاد امیدوار محمد ثنا اللہ خان مستی خیل ایک لاکھ6ہزار3ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے91 بھکر ون سے آزاد امیدوار محمد ثنا اللہ خان مستی خیل ایک لاکھ6ہزار3ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالمجیدخان 85 ہزار429ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب62.93 فیصد رہا۔