امیرحیدرہوتی پارٹی عہدے سے مستعفی

پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا، بیان

جمعہ 9 فروری 2024 15:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمے داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شکست کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔