لاہور میں بڑا اپ سیٹ: لطیف کھوسہ نے سعد رفیق کو شکست دیدی

جمعہ 9 فروری 2024 22:24

لاہور میں بڑا اپ سیٹ: لطیف کھوسہ نے سعد رفیق کو شکست دیدی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ این اے 122 کی نشست سے کامیاب ہو گئے۔ آزاد امیدوار نے ایک لاکھ 17 ہزار109 ووٹ لیے جبکہ خواجہ سعد رفیق 77ہزار 709 ووٹ حاصل کر سکے۔ سردار لطیف کھوسہ اور خواجہ سعد رفیق کے درمیان 39 ہزار 400 ووٹوں کا فرق ہے۔