امیرحیدرخان ہوتی نے نومنتخب ممبر ارکان عاطف خان ،عبدالسلام خان کو مبارکباد

جمعہ 9 فروری 2024 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے مردان این اے 22 سے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی عاطف خان اور نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام خان کو مبارکباد دی ہی. اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مردان این اے 22 سے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی عاطف خان اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب مردان کے عوام کی نمائندگی یہ دونوں اراکین کریں گے اور یہ ہمارے حلقے کے عوام کا حق ہے کہ منتخب نمائندے انکی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں.