محمد میاں سومرو اور جے یو آئی امیدوار نے انتخابات کو دھاندلی قرار دیدیا، ڈی آر او کو درخواست، پیر کے روز طلب

جمعہ 9 فروری 2024 22:52

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) جیکب آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190پر آزاد امیدوار محمد میاں سومرو اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 2ٹھل پر جے یو آئی کے امیدوار شفیق احمد کھوسو نے انتخابات کو دھاندلی قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس درخواستیں جمع کرادی ہے جس پر ڈی آر او نے امیدواروں کو پیر کے روز طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے امیدوار شفیق احمد کھوسو کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی بنیاد پر ہمیں ہرایا گیا ہے ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فارم 45موجود ہیں جس کے تحت میں کامیاب ہوگیا ہوں لیکن ہمارے نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف عدالت جائیں گے۔