این اے 134قصور IVسے مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد حیات خان ایک لاکھ 41ہزار 841ووٹ حاصل کرکے کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 قصور IVسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا محمد حیات خان ایک لاکھ 41ہزار 841ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سدرہ فیصل 76ہزار 205ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب55.7 فیصد رہا۔