فائرنگ سے زخمی ہونے والے محسن داوڑ کا اسپتال میں کامیاب آپریشن

اتوار 11 فروری 2024 16:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2024ء) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کا ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہو گیا۔سرجن ڈاکٹر فرید خان داوڑ کے مطابق سربراہ این ڈی ایم محسن داوڑ کا کامیاب آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ محسن داوڑ نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ محسن داوڑ کی دائیں ران سے گولی آر پار ہوئی ہے، ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔