سعودی عرب، داخلی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز، پیکیجز جاری

پیر 12 فروری 2024 09:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ۔اردو نیوز کے مطابق مطابق سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جو حج کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں وہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعہ اندراج کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت حج وعمرہ نے امسال داخلی عازمین حج کے لیے 4 پیکیجز متعارف کرائے ہیں، سب سے سستا پیکیج 4099.75 ریال کا ہے جس میں واٹ شامل ہے۔دوسرا واٹ سمیت حج پیکیج 8092.55 ریال کا ، تیسرا پیکیج 10366.10 ریال ہے جس میں عازمین کو جدید خیموں میں رہائش کے ساتھ لکژری سروس فراہم کی جائے گی جبکہ چوتھا اور آخری حج پیکیج واٹ سمیت 13265.25 ریال ہے جس میں جمرات پل کے قریب منی ٹاور میں رہائش فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :