امریکی وزیردفاع مثانے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

لائیڈ آسٹن کی جگہ کیتھلین ہکس فرائض انجام دیں گے، پینٹاگون کا بیان

پیر 12 فروری 2024 16:34

امریکی وزیردفاع مثانے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) امریکی وزیر دفاع اور پینٹاگون چیف جنرل(ریٹائرڈ)لائیڈ آسٹن ایک بار پھر اسپتال منتقل ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے بتایاکہ امریکی وزیر دفاع کو مثانے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کا کہنا تھا کہ لائیڈ آسٹن کی جگہ کیتھلین ہکس فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی لائیڈ آسٹن طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے تھے، انہیں کینسر کے علاج میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔امریکی وزیر دفاع بیماری کے باعث 2 ہفتے تک والٹر ریڈ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے تھے۔