فن لینڈ ، سابق وزیراعظم الیگزینڈرسٹب صدارتی انتخابات میں کامیاب

پیر 12 فروری 2024 17:50

فن لینڈ ، سابق وزیراعظم الیگزینڈرسٹب صدارتی انتخابات میں کامیاب
ہیلنسکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) فن لینڈ کے سابق وزیر اعظم الیگزینڈر سٹب نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خبررساں ادارے کے مطابق فن لینڈ میں گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سابق وزیر اعظم الیگزینڈر سٹب اور سابق وزیر خارجہ اور گرین پارٹی کے صدارتی امیدوار پیکا ہاوسٹو کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں الیگزینڈر سٹب نی51.6فیصد ووٹ حاصل کئے۔سابق وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو نے الیگزینڈر سٹب کو ملک کے 13ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔