گوانتاناموسے رہا ہونے والے 2 افغان شہری 22 برس برس بعد وطن واپس پہنچ گئے

پیر 12 فروری 2024 17:55

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) گوانتانامو سے رہا ہونے والے 2 افغان شہری 22 برس برس بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ یہ دونوں افغان شہری جو کئی برسوں سے امریکی جیل میں قید تھے امارت اسلامیہ کی مسلسل کوششوں کے بعد رہا ہو کر آج اپنے ملک واپس پہنچ گئے۔ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر امارت اسلامیہ کے متعدد عہدیداروں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

رہائی پانے والے ملا عبدالظاہر صابر کا تعلق صوبہ لوگر کے مرکز پل علم شہر کے گاں حصارک سے ہے۔

(جاری ہے)

ملا عبدالظاہر صابر کو گوانتانامو میں 17 سال جیل میں گزارنے کے بعد 2017 میں عمان منتقل کردیا گیا تھا۔ملک واپس پہنچنے والا دوسرے شہری عبدالکریم ہے جو صوبہ خوست ضلع تنڑیو کے گاں وزنیان کا رہائشی ہے۔ انہیں 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا اور چند ماہ بعد اسے امریکی افواج کے حوالے کر دیا تھا۔

14 سال بدنام زمانہ گوانتانامو جیل میں گزارنے کے بعد انہیں بھی عمان منتقل کر دیا گیا تھا۔ 2017 سے دونوں افغان شہری عمان حکومت کی کڑی نگرانی میں اور بغیر سفری اجازت کے وہاں مقیم تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امارت اسلامیہ کی کوششوں سے ایک اور افغان شہری حاجی بشر نورزئی گوانتانامو سے رہا ہوکر وطن پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :