گیپکو سے ریٹائرڈ ہونے والے62ملازمین کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد

پیر 12 فروری 2024 20:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاورکمپنی(گیپکو) سےریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں گیپکوہیڈکوارٹرمیں تقریب کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرمدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہونے والے62ملازمین کوانکے واجبات کے چیک دیئے گئے۔تقریب سے چیف انجینئرعاشق حسین جٹ،مینجرایچ آرمحمدذیشان ستار ،واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خاں نے خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن جلیل الرحمن ،مینجر ایڈمن محمد اظہر یعقوب ،ڈپٹی مینجرز محمداظہرطور،محمدجہانگیررانا،طارق بشیر،ہائیڈرویونین کے زونل چیئرمین طارق علی جاویدسمیت گیپکوافسران،یونین عہدیدران وملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئرعاشق جٹ نے کہا ہے کہ گیپکو میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین محکمہ کیلئے تاحیات باعث عزت ہیں،نوکری سے ریٹائرمنٹ ملازمت کاحصہ ہے مگرہمارے دروازے ان کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے اپنے خطاب کے دوران ریٹائر ملازمین کو باعزت طریقہ سے واجبات کی ادائیگی کی شاندار روایت پر گیپکو انتظامیہ کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ ہر ملازم کا خواب ہے اوروہ لوگ نہایت خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں پورے اعزاز کے ساتھ محکمہ سے رخصت کیا جا تا ہے۔تقریب کے اختتام پر مدّت ملازمت پوری کر کے گیپکو سے ریٹائر ہونے والے گیپکو ملازمین کو اُن کے واجبات کے چیک دیئے گئے۔