کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا سرفرازاحمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

پیر 12 فروری 2024 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو 8 سال بعد کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں، کوچ شین واٹسن ٹیم مینجمنٹ سے رائے لے کر نئے کپتان کا فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

خیال کیا جارہا ہے کہ ان کی جگہ رائلی روسی یا سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے جس کا فیصلہ اگلے دو، چار روز میں ہوجائے گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 9 کیلئے کوچ معین خان کو بھی 8 سال بعد تبدیل کیا ہے، انہیں ٹیم ڈائریکٹر بنایا گیا ہے جبکہ شین واٹسن کو کوچنگ کے فرائض دیے گئے ہیں اس حوالے سے ندیم عمر نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پرانی فیملی پھر سے اکٹھا ہونا شروع ہوگئی ہے، ٹیم کے مینٹور سر ویون ریچرڈ اگلے ہفتہ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔انہوںنے کہاکہ خواہش ہے کہ کیون پیٹرسن بھی کسی رول میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ آجائیں۔