اشنا شاہ کی سالگرہ پر احدرضامیر اور رمشا خان کی موجودگی کے چرچے

منگل 13 فروری 2024 22:26

اشنا شاہ کی سالگرہ پر احدرضامیر اور رمشا خان کی موجودگی کے چرچے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2024ء) پاکستانی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنی 34ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی جس میں احد رضا میر اور رمشا خان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنی 34ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی ،جس میں شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات سمیت سیاسی رہنماء شرمیلا فاروقی نے بھی شوہر کے ہمراہ شرکت کی اشناہ شاہ کی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

اداکارہ نے متعدد تصویریں اور ویڈیوز اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی شیئر کی ہیں جن میں نیٹیزنز نے احد رضا میر اور رمشا خان کو ایک تقریب میں دیکھ کر چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں۔یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ احد رضا میر اور رمشا خان کو نیٹزنز نے خصوصی توجہ دی ہو۔اس سے قبل بھی ایک ساتھ ڈرامہ اور تشہیر میں کام کرکے مزید مشہور ہونے والی اس جوڑی سے متعلق افواہیں زیر گردش رہی ہیں۔