الیکشن میں حصہ لینا ہر کسی کا جمہوری حق ہے ،ہار جیت بھی الیکشن کا حصہ ہے ،سردار عبد الرحیم خلجی

بدھ 14 فروری 2024 19:10

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) جمعیت علماء اسلام ضلع چاغی کے مجلس عمومی کے رکن و تفتان کے قبائلی رہنماء سردار عبد الرحیم خلجی نے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینا ہر کسی کا جمہوری حق ہے جبکہ ہار جیت بھی الیکشن کا حصہ ہے جمعیت علماء اسلام چاغی نے اپنے اتحادی پینلز کے ساتھ مل کر احتجاج کیا تھا جس سے اگر کسی دل آزاری ہوئی ہے تو اس کے لئے میں تمام سے معافی مانگتا ہوں ۔

یہ بات انہوں نے دالبندین پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ سردار عبد الرحیم خلجی نے کہا کہ 8 فروری الیکشن اور مقابلے کا دن تھا اس دن کے بعد ہمیں ہر کسی کے ساتھ اپنے گلے شکوے ختم کرنی چاہیے چاغی ایک پرامن تاریخی اور دو بارڈری ضلع ہے ہم سب آپس میں بھائی اور خونی رشتے دار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد تمام پینلز و پارٹیز و معتبرین علاقے کی امن ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر اپنا کردار ادا کریں۔

سردار رحیم خلجی نے کہا کہ تفتان سمیت دالبندین نوکنڈی چاغی کے نوجوانوں اور عوام الناس نے انہیں حالیہ احتجاج کے دوران جو عزت دی و اسے ہر گز نہیں بھول سکتے ۔انہوں نے کہا کہ اب حالات اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کا ہے نوجوانوں سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ وٹس ایپ فیس بٴْک سوشل میڈیا یا پرنٹ میڈیا پر ایک دوسرے کی کردار کشی ہر گز نہ کریں بلکہ صبر و تحمل سے کام لے کر درگزر کرلیں یہی ہماری اسلمی و بلوچ پشتون روایات میں شاملِ ہیں انہوں نے حالیہ الیکشن کے دوران اور بعد میں پرامن حالات برقرار رکھنے پر ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر طفیل بلوچ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان بلوچ سمیت دیگر حکام کا بھی شکریہ ادا کیا ،امید ظاہر کی کہ ضلع چاغی کے تمام اسٹیک ہولڈرز علاقے میں امن و امان ترقی و خوشحالی اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔