Sمتروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا اجلاس

بدھ 14 فروری 2024 20:45

…لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2024ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 354واں اجلاس بورڈ آفس میں منعقد ہوا۔چیئر مین بورڈ ارشد فرید خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ملک بھر کے مختلف گورو دواروں اور مندروں میں تزئین و آرائش اور بنیادی سہولیات دینے کی منظوری دی گئی۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عظمیٰ شہزادی، کنٹرولر اکائونٹس عدیل احمد، ثناء اللہ خان سمیت دیگر بورڈ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سی ای او کرتارپور ابو بکر آفتاب قریشی، ڈپٹی سیکررٹری سیف اللہ کھوکھر نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ممبران کو بورڈ انتظامیہ کی حالیہ کارکردگی بارے مکمل بریفنگ دی۔ چیئرمین بورڈ اور دیگر ممبران نے سیکرٹری بورڈ کی کارکردگی کو خوب الفاظ میں سراہا۔ اجلاس میں انتظامی امور آمدن کو مزید بڑھانے کی بابت اہم فیصلے کئے گئے۔ ٹرسٹ بورڈ کی لینڈ اور پراپرٹی اور ملازمین کی فلاح بہبود بھی اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ ممبران کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :