بھارتی کرکٹ بورڈ نےٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے کپتان کا اعلان کردیا

سینئر کھلاڑی روہت شرما ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 فروری 2024 11:53

بھارتی کرکٹ بورڈ نےٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے کپتان کا اعلان کردیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 فروری 2024ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی روہت شرما ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کی کپتانی کریں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کھلاڑی روہت شرما سے متعلق یہ اعلان بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں جے شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال بعد افغانستان سیریز میں آئے ہیں اس کا مطلب واضح ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں جائیں گے۔

سوراشترا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ایک تقریب سے خطاب میں جے شاہ کا کہنا تھا کہ روہٹ شرما میں وہ قابلیت ہے، ہم سب جانتے ہیں۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ جیسا کہ کھلاڑی نے ون ڈے انٹرنیشنل کپ میں بھی دکھایا جب انہوں نے 10 میچز جیتے۔ میں پُر امید ہوں کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی روہت شرما کی سربراہی میں بھارت جیتے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ سال نومبر 2023ء میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل کے فائنل میں آسٹریلیا نے ان کے اپنے ہی گھر میں بھارت کو شکست دی تھی۔ جس کے بعد سریا کمار یادو ٹیم کو لیڈ کر رہے تھے تاہم جنوری میں افغانستان کے خلاف روہت شرما نے کم بیک کیا تھا اور 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔