ک*جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 190پر مبینہ دھاندلی کی آزاد امیدوار کی درخواست

ً الیکشن کمیشن کی سماعت ،رٹرننگ افسر کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار ،شوکاز نوٹس جاری

جمعرات 15 فروری 2024 20:00

Mجیکب آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2024ء) جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 190پر مبینہ دھاندلی کی آزاد امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی سماعت ،رٹرننگ افسر کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار ،شوکاز نوٹس جاری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 190پرمبینہ دھاندلی کی آزادامیدوار محمد میاں سومرو کی درخواست پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن اسلام آباد میں سماعت ہوئی الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش نہ ہونے اور رپورٹ جمع نہ کرانے پر جیکب آباد کے قومی حلقہ کے رٹرننگ افسر ارشاد کمالانی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور کیس کی سماعت 19فرروری تک ملتوی کر دی گئی معلوم ہوا ہے کہ آزاد امیدوار کی جانب سے حلقے میں ہونے والین دھاندلی کے مزید ثبوت الیکشن کمیشن کوجمع کرائے گئے ہیں ۔