ٰوسیم قادر کی جیت کا نوٹیفکیشن رو کنے کی درخواست ، قابل سماعت ہونے پر وکلاء سے مزید دلائل طلب

جمعہ 16 فروری 2024 07:05

؂لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 121 سے آزاد امیدوار وسیم قادر کی جیت کا نوٹیفکیشن رو کنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر وکلاء سے مزید دلائل طلب کر لئے۔

(جاری ہے)

درخواست میں عدیل یعقوب نے موقف اپنایا کہ وسیم قادر نے حلف کے خلاف روگردانی کی ہے، آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کے تحت وسیم قادر صادق اور امین نہیں ہیں، وسیم قادر نے حلف دیکر پی ٹی آئی کا ووٹ لیا، کامیابی کے بعد دوسری جماعت کو جوائن کر لیا، استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو وسیم قادر کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکے۔