Live Updates

عمران خان ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کے حق میں نہیں،علی محمد خان

ہفتہ 17 فروری 2024 19:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر فتح مکہ ماڈل پر جائے گی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہم کوئی سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا ملک و قوم کو آگے لے کر جائیں گے ،عمران خان نے کہا ملک کو آگے لے جانے کیلئے سچ، معافی اور درگز کی طرف جانا ہوگا ، بانی پی ٹی آئی نے نیلسن منڈیلا کے ٹرتھ ایڈری کنسلیشن کا بھی حوالہ دیا،عمران خان نے کہا اقتدار میں آکر پی ٹی آئی ملک کو سیاسی استحکام و ترقی کی طرف لیکر جائیگی،عمران خان ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے حکومتی اتحاد کے حق میں نہیں ، اقتدار کی خاطر نظریے کی قربانی نہیں دے سکتے، علی محمد خان نے کہا کہ ہماری سیٹیں 160 سیز ائد ہیں ، مینڈیٹ ملتا ہے تو حکومت بناسکتے ہیں، عارضی طور پر اپوزیشن میں بیٹھیں تو کوئی حرج نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات