خرم شیر زمان کا مرزا اختیار بیگ کو نااہل کرنے کا مطالبہ

مرزا اختیار بیگ کو دوہری شہریت کے باوجود الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی،کینیڈین شہریت ترک کرنے کے دستاویزی ثبوت فراہم کیئے جائیں،رہنماپی ٹی آئی

اتوار 18 فروری 2024 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 241سے پیپلزپارٹی کے کامیاب ہونے والے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو نااہل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ کو دوہری شہریت کے باوجود الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، اب وقت آگیا ہے کینیڈین شہریت ترک کرنے کے دستاویزی ثبوت فراہم کیئے جائیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ مرزا اختیار بیگ کا دعوی ہے کہ انہوں نے 2023 میں کینیڈین شہریت ترک کردی تھی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا سرٹیفکیٹ کہاں ہی آئین کے آرٹیکل 63 ون کے تحت مرزا اختیار بیگ کو نااہل قرار دیا جائے۔