ایس پی انوسٹی گیشن سیالکوٹ کا تھانہ سمبڑیال میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل دریافت کئے

منگل 20 فروری 2024 11:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) ایس پی انوسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس نے تھانہ سمبڑیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور ان کے فوری حل کیلیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر باعزت طریقے سے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :