پاک فوج پاکستان کی سلامتی اور بقا کی ضامن ہے، صاحبزادہ حافظ فاران سہیل

پاک فوج کی موجودگی میں کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ضلعی صدر پاکستان سنی تحریک ننکانہ

منگل 20 فروری 2024 13:26

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2024ء) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر ننکانہ صاحبزادہ حافظ فاران سہیل نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی اور بقا کی ضامن ہے،پاک فوج کی موجودگی میں کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ ان شہدائ اور غازیوں کی مائوں، بہنوں، بیٹیوں کو سلام جنہوں نے اپنے پیارے اِس ارض مقدس کی حفاظت کے لیے قربان کیے اور اب بھی ثابت قدم ہیں۔

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورشہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے جس نے دہشت گردی کی لعنت کو نیست و نابود کرنے کا نہ صرف عزم کر رکھا ہے بلکہ اس کیلئے ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشن شروع کر کے دہشت گردوں کو تباہ و برباد کیا، ملک کے امن اور سلامتی کیلئے بے شمار جوانوں نے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :