چین کا سیاسی و اقتصادی استحکام و سلامتی کے لیے صومالیہ کی بین الاقوامی امدا د جاری رکھنے کا مطالبہ

منگل 20 فروری 2024 14:46

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) چین نے سیاسی استحکام، سلامتی اور اقتصادی اور سماجی تعمیر نو کے حصول کے لیے صومالیہ کی بین الاقوامی مدد جاری رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندہ ژانگ جون نے گزشتہ روزصومالیہ سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ صومالیہ کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کی مدد اور حمایت جاری رکھنی چاہیے کیونکہ 2024 ملک کے سیاسی عمل، سلامتی پیش رفت اور قومی تعمیر نو کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین صومالیہ کے تمام فریقین کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعےاختلافات کو حل کرنے اور سیاسی تبدیلی کو فروغ دینے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام اور ترقی کے راستے کا انتخاب صومالیہ کا اندرونی معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی برادری کو صومالی قیادت اور صومالی ملکیت کے اصول پر عمل کرنا چاہیے اور بیرونی طور پر مسلط کردہ گورننس ماڈل کے نفاذ سے گریز کرنا چاہیئے۔

صومالیہ کی سلامتی کی منتقلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو انسداد دہشت گردی اور استحکام کی بحالی میں کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لیے صومالی وفاقی حکومت کی حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ صومالی سکیورٹی سیکٹر کی سیکورٹی کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کی جائے۔ چینی سفیر نے کہا کہ صومالیہ کی اقتصادی اور سماجی تعمیر نو میں بھی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین صومالیہ کی وفاقی حکومت کی جانب سے قومی ترقی کے لیے حالیہ صد سالہ وژن 2060 کا خیرمقدم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :