عدالت حلقہ این اے 139 پاکپتن سے ن لیگی امیدوار کی جیت کے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد روکنے کی درخواست پر سماعت کل کرے گی

منگل 20 فروری 2024 15:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) لاہور ہائیکورٹ قومی اسمبلی حلقہ این اے 139 پاکپتن سے ن لیگی امیدوار کی جیت کے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد روکنے کی درخواست پر (کل) بروز بدھ سماعت کرے گی ۔لاہور ہائیکورٹ میں این اے 139 پاکپتن سے ازاد امیدوار را ہاشم خان نے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا اعتراض عائد کر دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو درخواست دی مگر ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا،فارم 45 کے مطابق عام انتخاب میں 15000 سے زائد ووٹوں سے جیتا، جبکہ فارم 47 میں مخالف امیدوار کی جیت ہو گئی ۔نون لیگی امیدوار کی جیت کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کیاتاہم الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی جیت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا،عدالت الیکشن کمیشن کو نوٹیفیکیشن واپس لینے کے احکامات صادر کرے۔