شام ، دمشق میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی میزائل حملے ، 2 افراد جاں بحق

بدھ 21 فروری 2024 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2024ء) شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی میزائل حملے میں کم از کم2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تاس نے شامی المیادین ٹی وی چینل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دمشق میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی میزائل حملے میں کم از کم 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کو مقامی طبی مراکز میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ قبل ازیں شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیل کی دفاعی فورسز نے دارالحکومت کے جنوب مغرب میں کفار سوصح محلے پر میزائل حملہ کیا جس سے ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا۔