نواز شریف اسلام آباد سے واپس جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے

بدھ 21 فروری 2024 20:49

نواز شریف اسلام آباد سے واپس جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اسلام آباد سے واپس جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پہنچے جہاں سے انہیں سخت سکیورٹی میں ان کی رہائشگاہ پہنچایا گیا ۔نواز شریف پیر کے روز اسلام آباد اور مری روانہ ہوئے تھے۔