پانچ ہزارروپے کے کرنسی نوٹ ملک کے لئے نقصان دہ ہیں اور ان کے خاتمہ سے بلیک منی کی حوصلہ شکنی ہوگی،فواد اسحٰق
بدھ 21 فروری 2024 21:12
(جاری ہے)
اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان ،ْ ایگزیکٹو ممبران حاجی غلام حسین ،ْ منور خورشید ،ْ حمزہ ابراہیم بٹ ،ْآفتاب اقبال اور راشد اقبال صدیقی ،ْ حاجی احسان اللہ ،ْ محمد اورنگزیب ،ْ مظہر الحق ،ْ عاطف رشید خواجہ ،ْ صدر گل ،ْ فضل واحد ،ْ اشتیاق محمد سمیت تاجروں اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔
سرحد چیمبرکے صدر فواد اسحق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی بینک کی جانب سے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے مارکیٹ سرکولیشن اور بینک میں موجودہ اعداد شمار کی عدم فراہمی پرتشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی ،ْ تاجر اور صنعت کار ہی ملکی معیشت کے استحکام اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار اداکر رہے ہیں اس لئے کاروبار طبقہ کے ساتھ اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کی جانب سے کرنسی نوٹ کے حوالے سے اعداد شمار سے متعلق تفصیلات فراہم کرنی چاہئے ۔صدر سرحد چیمبر فواد اسحق نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے 5 ہزارروپے کے کرنسی نوٹ کے خاتمے کیلئے ایک قرارداد بھی پیش کی تھی جس کو کافی پذیرائی ملی ۔صدر سرحد چیمبر فواد اسحق نے ملک کے بہتر مفاد اور کرپشن کی روک تھام کیلئے حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کو فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر سیمینار کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،ْ اسسٹنٹ چیف منیجر کیش محمد جمال اور سینئر آفیسر ٹریژری توثیق احمد نے ایک ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے مختلف کرنسی نوٹ کے سیکورٹی فیچر کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اسٹیٹ بینک کے سینئر افسران کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کمرشل بینکوں کے ساتھ کرنسی سیکورٹی فیچر کے بارے میں آگاہی کے بعد اب چیمبرز ،ْ سکولز اور انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ سیشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام اور بزنس کمیونٹی میں کرنسی نوٹ کے حوالے سے سیکورٹی فیچر اور جعلی نوٹ کو پہنچانے سے متعلق آگاہی پیدا کرکے بھاری مالی نقصان سے بچانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک متعلقہ قوانین کے تحت جعلی نوٹوں کی چھپائی اور ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے اور متعلقہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے افسران نے مزید کہا کہ جعلی کرنسی نوٹ کی روک تھام کے لئے مرکزی بینک نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
لاہور:برائیلر مرغی کی قیمتوں کو پھر سے پًر لگ گئے،قیمت میں14روپے فی کلو اضافہ
-
دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پرایک ارب 26 کروڑ ڈالرخرچ کردیے گئے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,900 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈکس 122.77 پوائنٹس اضافہ بعد 75206.77 پوائنٹس پربند
-
صوبائی وزیر صنعت سے میٹالن ڈیلٹا کارپوریشن کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.83 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 14 روپے کلو اضافہ
-
ملک میں سیمنٹ کی رییٹل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
ایل این جی کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.