مردان:انٹرنیشنل اسلامک سنٹر شیخ ملتون کا پہلا سالانہ پروگرام کا انعقاد

بدھ 21 فروری 2024 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2024ء) شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔

(جاری ہے)

تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ ملتون مردان میں انٹرنیشنل اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام پہلاسالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا،پروگرام سے مولانا سجاد الحجابی نے دینی و تربیتی ماحول میں عصری علوم کی اہمیت پر بہت زور دیا اور اس حوالے سے انٹرنیشنل اسلامک سنٹر کی کوششوں کو سراہا۔

پروگرام میں 2 حفاظ اور 19 ناظرہ خوان کا ختم القرآن بھی ہوا، آئی آئی سی سکول سسٹم اور شعبہ قرآنک چلڈرن اکیڈمی کے بچوں نے بہت ہی احسن و منظم انداز سے اپنی سرگرمیاں دکھائی۔پروگرام کے آخر میں انٹرنیشنل اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر حاجی عبداللہ قاضی کو ادارے کے سٹاف کی طرف سے شیلڈ دی گئی جبکہ مفتی حمزہ بیلی آف کراچی کو پروگرام منظم انداز سے چلانے اور پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر ادارے کی طرف سے قاضی خاندان کے فضل اللہ قاضی اور فرحت اللہ قاضی کے ہاتھوں شیلڈ دے دی گئی

متعلقہ عنوان :