پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

بدھ 21 فروری 2024 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ سہیل منصور نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سہیل منصور گزشتہ عام انتخابات میں این اے 250 سے امیدوار تھے اور انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی ہیں تاہم ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے نالاں رویے کے باعث خواجہ سہیل منصور نے استعفیٰ دیا اور ضلع وسطی کی تنظیم کے عہدیداروں کا غیر مناسب رویہ استعفے کی وجہ بنا۔ذرائع نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے مزید لوگوں کا پارٹی کو خیر باد کہنے کا امکان ہے۔