صومالیہ کابینہ نے ترکیہ کے ساتھ دفاعی سمجھوتے کی منظوری دے دی

جمعرات 22 فروری 2024 09:10

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2024ء) صومالیہ کابینہ نے ترکیہ کے ساتھ دفاعی تعاون کے شعبے میں طے شدہ سمجھوتے کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

ٹی آر ٹی کے مطابق صومالیہ کے وزیر اطلاعات داود اویس نے سوشل میڈیا ایکس سے صومالیہ اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بارے جاری بیان میں کہاکہ کابینہ نے نیٹو کے رکن اور صومالیہ کے قریبی اتحادی ملک ترکیہ کے ساتھ طے پانے والے دفاعی تعاون کے سمجھوتے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ 10 سالہ سمجھوتہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لئے حکومتی کوششوں کو اہم سطح پر تقویت دے گا۔واضح رہے کہ 8 فروری کو ترکیہ اور صومالیہ نے دفاعی و سلامتی موضوعات پر مبنی اقتصادی تعاون فریم ورک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔