مسلم لیگ ق نے پنجاب میں اپنی صوبائی نشستوں کی تعداد برقرار رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 23 فروری 2024 20:07

لاہور، اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2024ء) مسلم لیگ ق نے پنجاب میں اپنی صوبائی نشستوں کی تعداد برقرار رکھی ،مسلم لیگ ق ایک مرتبہ پھر 10 نشستوں کیساتھ پنجاب اسمبلی میں بیٹھے گی ،2018ئ کے انتخابات کے بعد بھی تعداد 10 تھی جو 2024ئ میں برقرار رہی۔ترجمان مسلم لیگ ق مصطفی ملک نے اسے چوہدری شجاعت کے سیاسی تدبر اور مستقل مزاجی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہم نے 2024ئ کا الیکشن اپنے انتخابی نشان کیساتھ بغیر کسی اتحاد کے لڑا اور کامیاب ہوئے چوہدری شجاعت نے بتا دیا کہ وہ پیرانہ سالی کے باوجود عزم و حوصلے کیساتھ آج بھی سیاست کے سب سے بڑے کھلاڑی مسلم لیگ ق کی تاشفین صفدر مرالہ اور سلمی ہاشمی خواتین کی مخصوص نشستوں پر اراکین پنجاب اسمبلی منتخب ہوئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کی تعداد 10 ہوچکی ہے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی پہلے سے مزید فعال ہوئی ہے کسی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بغیر ق لیگ نے بہترین نتائج دیے۔ چوہدری سالک کے سوا 9 منتخب ممبران پنجاب اسمبلی کا حلف لیں گے چوہدری سالک حسین صوبائی نشست چھوڑ دینگے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری سالک حسین قومی اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے مسلم لیگ ق عوامی نمائندگی کا بھرپور حق ادا کرے گی پییلز پارٹی اور ن لیگ کا اشتراک اقتدار کا فارمولہ خوش آئند ہے جمہوری نظام کو چلانے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مشترکہ اہداف مقرر کرنے چاہیئں۔