امریکی ریاست کولوراڈو اوریوٹاہ میں گرم ہوا کے مشکوک غبارے کی مشکوک پرواز

دونوں امریکی ریاستوں میں نظرآنے والا یہ بڑا غبارہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں تھا.ترجمان نارتھ امریکن ایرواسپیس ڈیفنس کمانڈ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 فروری 2024 15:16

امریکی ریاست کولوراڈو اوریوٹاہ میں گرم ہوا کے مشکوک غبارے کی مشکوک ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری۔2024 ) نارتھ امریکن ایرواسپیس ڈیفنس کمانڈ کے ترجمان جان کارنیلیو نے بتایا ہے کہ ریاست کولوراڈو میں واقع کمانڈ کے مرکزی دفتر اور ریاست یوٹاہ میں گرم ہوا کے ایک مشکوک غبارے کی چھان بین کے لیے جنگی جہاز بجھوائے گئے تاہم دونوں امریکی ریاستوں میں نظرآنے والا یہ بڑا غبارہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں تھا.

فوج کی جانب سے انٹیلی جنس رپورٹس کے بعد امریکہ کے اوپر سے جاسوسی کے لیے غباروں کے اڑنے کی خبروں پر سخت ردرعمل کی پالیسی کے بعد قومی سلامتی سے متعلقہ امریکی اداروں نے اس معاملے نگرانی بڑھادی ہے.

(جاری ہے)

پچھلے سال ایک چینی جاسوس غبارہ کو لمبی پروازکے بعد مارگرایا گیا تھا حکام کا کہنا ہے کہ حال ہی میں نظرآنے والا غبارہ کسی غیر ملکی دشمن نے نہیں بھیجا تھا اور اس سے ہوا بازی یا امریکی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے.

نارتھ امریکن ایرواسپیس ڈیفنس کمانڈ نے یہ نہیں بتایا کہ غبارہ کہاں سے آیا یا اسے یوٹاہ اور کولوراڈو کے اوپر کیوں اڑتا ہوا دیکھا گیا امریکی حکام نے پچھلے سال جنوبی کیرولائنا کے ساحل سے داخل ہونے والے ایک چینی جاسوس غبارے کو ملک میں ایک ہفتہ طویل سفر کے بعد مار گرایا تھا جس کے بارے میں پینٹاگون نے کہا تھا کہ یہ ایک بڑے نگرانی کے پروگرام کا حصہ ہے جسے چین کئی سالوں سے چلا رہا ہے.

چین نے جواب میں کہا تھا کہ وہ مزید کارروائیاں کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے کیونکہ چین کے مطابق یہ غبارہ موسم کے اندازے کے لیے تھا جو بھٹک کر امریکا کی حدود میں چلاگیا بیجنگ نے اس واقع کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پر امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا. ادارے کے ترجمان نے کہا کہ”این او آر اے ڈی“ تقریباً 44 ہزارفٹ کی بلندی پر اڑنے والے غباروں کو ٹریک کرنے اور اس کی نگرانی کے لیے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں کام جاری رکھے ہوئے ہے.

اطلاعات کے مطابق فوج مغربی امریکہ پر اڑنے والے ایک مشکوک غبارے کی نگرانی کر رہی ہے جس کے بارے میں ریاست مونٹانا سے امریکی سینیٹر جون ٹیسٹر اور امریکی ایوان نمائندگان کے رکن میٹ روزنڈیل کا کہنا ہے کہ غباروں کے ذریعے ان کے دفاتر اور نقل و حرکت کی نگرانی کی جارہی ہے.