فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بنانے میں غلطیوں کا اقرار کرتا ہوں، عامر خان بول پڑے

لال سنگھ چڈھا 2022ء میں ریلیز ہوئی، جو 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹام ہنکس کی کہانی سے ماخوذ تھی

اتوار 25 فروری 2024 11:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) بالی ووڈ لیجنڈ اداکار عامر خان نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے فلاپ ہونے میں اپنی بہت سی غلطیوں کا اقرار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلطیاں اور ناکامیاں ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہیں، فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی عکسبندی کے دوران مجھ سے بھی بہت غلطیاں ہوں، یہی وجہ تھی کہ میری فلم مداحوں کے دلوں میں جگہ نہ بنا سکی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ناکامیاں ہر انسان کو بہت کچھ سیکھاتی اوربتاتی ہیں کہ آپ نے کیا اور کہاں غلطی کی، فلم’ لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی نے مجھے سمجھا دیا کہ میں نے کہاں غلط کیا۔ایک تقریب سے خطاب میں بالی ووڈ اداکار نے بتایا کہ اٴْن کی آخری فلم کی ناکامی نے انہیں جذباتی طور پر کافی تکلیف پہنچائی، لیکن مزے کی بات تو یہ ہے کہ فلم کی ناکامی کے بعد بھی کئی لوگوں نے اسے سراہا اور مجھے پیار دیا۔واضح رہے لال سنگھ چڈھا 2022ء میں ریلیز ہوئی، جو 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹام ہنکس کی کہانی سے ماخوذ تھی۔