وفاقی حکومت دو سال تک چلے گی، آگے چل کر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں3سال بعد وزیراعظم کوئی اور ہوسکتاہے،منظور وسان

اتوار 25 فروری 2024 17:00

کوٹ ڈیجی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2024ء) سینئر سیاستدان اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے وزارت عظمیٰ پیش گوئی کی ہے کہ وزیراعظم 3 سال بعد کوئی اور ہوسکتاہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے سیاسی پیش گوئی کے لیے مشہور پیپلزپارٹی کے سینئررہنما منظور وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت دو سال تک چلے گی، آگے چل کر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم 3 سال بعد کوئی اور ہوسکتاہے اسمبلیوں کی مدت پوری ہوگی۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مسائل کھڑے کرنے کی کوشش کریں گے مگر ناکام ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دو سال تک کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی خود کو مصیبت میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، آگے چل کر بانی پی ٹی آئی پریشان ہوگا اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کریگا جبکہ آنے والے دنوں میں لوگ تحریک انصاف چھوڑ کر چلے جائیں گے۔سینئر سیاستدان نے کہا کہ جی ڈی اے کی تحریک ختم ہوجائے گی یہ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، عوامی مفاد میں جو کام ہوگا اس پر ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔